اے سی اوگی شبیراحمدآکاش نے دلبوڑی بازارمیں اچانک چھاپوں کے دوران گراں فروشی،نرخ نامے آویزاں نہ رکھنے او ر ناقص آشیاء کی فروخت پر کئی دوکاندار دھرلئے اور انہیں مجموعی طور پرہزاروں روپے جرمانہ کر دیا تفصیلات کے مطابق اے سی شبیراحمداکاش نے گزشتہ روزاچانک دلبوڑی بازارکا اچانک دورہ کیا اور گراں فروشی ،غیر معیاری آشیاء کی فروخت اور نرخ نامے آویزاں نہ رکھنے پر کئی دوکاندار دھرلئے اور بعدازاں انہیں مجموعی طور پر ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا،انہوں نے کہاکہ کسی کو گراں فروشی اور غیر معیاری آشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی جو بھی تاجر سرکاری ریٹ سے تجاوز کریں گے وہ کسی رعایت کی توقع نہ رکھیں انہوں نے لوگوں سے بھی کہاکہ جو کوئی دوکاندار آپ کو غیر معیاری یا مہنگی چیز فروخت کرے تو اس کی نشاندہی کرے ایسے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااور غیر معیاری آشیاء جس دوکان سے بر آمد ہونگی اسے سیل کریں گے..

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top