رمضان المبارک میں شدیدگرمی سے تحصیل اوگی میں ندی نالوں میں پانی کم جبکہ پانی کے کئی ذخیرے خشک ہوگئے،لوگ بوندبوندکوترسنے لگے ہیں کئی دیہات کی واٹرسپلائی سکیمیں بھی ذخیروں میں پانی کم یاختم ہونے کے سبب غیرفعال ہوگئیہیں،علاقہ میں شدیدگرمی خشک سالی ہے اورموسم سرمامیں بھی بارشیں تقریبانہ ہونے کے برابرہوئی ہیں،جسکی وجہ سے ہرطرخشک سالی کے اثرات گہرے ہوتے جارہے ہیں،اوگی اورمضافات کے ندی نالے خصوصاًواٹرسپلائی سکیموں کے ذخیرے خشک ہوگئے ہیں،جس سے لوگ شدیدمشکلات سے دوچارہیں،کئی دیہات کی پانی کی سکیموں میں پانی آناہی بندہوچکاہے،خواتین سروں پرگھڑے اٹھائے دوردورسے پانی لانے پرمجبورہیں،اورکئی ندی نالے پانی ذخیرے خشک ہوجانے بعض دیہات میں پانی تنازعات نے بھی جنم لے لیاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook