ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ نے مقتول عادل قتل کیس کی شفاف انکوائری کیلئے ڈی ایس پی بشیرخان کی زیرقیادت سات رکنی تحقیقاتی تشکیل دیدی،ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ سلیمان خان نے گزشتہ روزعادل قتل کیس کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی ٹیم کااعلان کیا،جسکی قیادت ڈی ایس پی سرکل اوگی بشیرخان کرینگے،ٹیم میں انسپکٹرجہانزیب خان،ایس ایچ اوبالاکوٹ انسپکٹرجاویدخان،سب انسپکٹرکامران حبیب،اے ایس آئی زاہدشاہ،ایچ سی گلزاراورمحمدسرورشامل ہیں،ٹیم کوروانہ کی بنیادپرکیس کی پراگرس رپورٹ جمع کرنے کاحکم دیدیاگیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top