اوگی بازارکے متعددریڑھی بانوں نے پولیس ،ٹی ایم اے ،انتظامیہ کی جانب سے آئے روزپکڑدھکڑسے تنگ آکرانتظامیہ سے ناانصافی کے خاتمے اور
ریڑھی بانوں کیلئے مناسب جگہ کی فراہمی کامطالبہ کیاہے تاکہ غریب ریڑھی بان بھی اپنے بال بچوں کاپیٹ پال سکیں،اس سلسلے میں ریڑھی بانوں نے بتایاکہ ہم ٹی ایم اوکوباقاعدہ ٹیکس اداکرنے کوبھی تیار ہیں،پہلے بھی ٹیکس دیتے رہے ہیں مگربعدمیں تحصیل ناظم راجہ بشیرنے ریڑھی بانوں پرٹیکس ختم کردیا،لیکن ہماری زندگی اجیرن ہے،سارادن ہمیں کھبی پولیس،کھبی ٹی ایم اے انتظامیہ والے دوڑاتے ہیں،کوئی ریڑھی لے جاتاہے کوئی ترازواٹھالیتاہے،انہوں نے کہاکہ سڑکوں پرریڑھی کھڑی کرناکسی کاشوق نہیں ہے،لیکن انتظامیہ اورٹی ایم اے ٹیکس اگرلیتے ہیں توانکی بھی ذمہ داری بنتی ہے،ہمارے لئے مناسب جگہ کابندوبست کریں،تاکہ ہم سکون کے ساتھ کاروبارکرکے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماسکیں،کئی ریڑھیاں شیرگڑھ روڈپرزیرتعیمرپلازہ کے آگے مناسب جگہ پرکھڑی بھی ہیں ہم سب کیلئے ایسی مناسب جگہ تلاش کی جائے،تاکہ سکون کے ساتھ مزدوری کرسکیں،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top