انہارخوڑمیں تحصیل اوگی کے مختلف علاقوں میں مچھلی شکارکیلئے زہریلے پاوڈرکے استعمال کی وجہ سے لوگ بیماریوں کاشکارہونے لگے ہیں لوگوں نے ڈی سی مانسہرہ اوراے سی اوگی سے نالہ انہارخوڑمیں زہریلے پاوڈرکے ذریعہ مچھلیوں کے شکارپرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے، اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکرکے لوگوں نے اس امرپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ نالہ انہارخوڑکاپانی درجن بھرواٹرسپلائی سکیموں کے ذریعہ کئی دیہات کوپانی فراہمی ہوتاہے،جولوگ پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں،لیکن نالہ انہارخوڑمیں مچھلیوں کاشکارکرنے کیلئے بعض عناصرغیرقانونی طورپرزہریلہ پاوڈراستعمال کررہے ہیں جس سے یہ زہریلہ پاوڈرپانی کی سکیموں کے ذریعہ لوگوں کے گھروں میں پہنچ رہاہے ،لوگ زہریلے پانی کے استعمال کرنے پرمجبوربیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں،انہوں نے ڈی سی مانسہرہ سے زہریلہ پاوڈرکااستعمال روکنے کیلئے فوری طورپردفعہ 144نافذکرنے کامطالبہ کیاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook