دربند، اوگی ،شیرگڑھ ،کروڑی ،دلبوڑی ،کٹھائی ،شمدھڑہ کے عوام نے واپڈا کی ظالمانہ غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کو
عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا اور کاروباری طبقے کا کاروبا ر تباہ اور انہیں فاقوں پر مجبور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر واپڈا سب ڈویژن اوگی او ر گرڈ عملے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا کے ستائے ہوئے لوگ واپڈا دفاتر کے گھیراؤ پر مجبور ہونگے ۔دربندکے تاجررہنماء روزی مت شاہ اوردیگرلوگوں نے اس اندھیر نگری چوپٹ راج پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہے لیکن تحصیل دربند،تحصیل اوگی واپڈ ا اور گرڈ حکام نے اخپل بادشاہی بنائی ہوئی ،غیر اعلامیہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے ہیں ،انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اس کا نوٹس لینے اور واپڈا اوگی کا قبلہ درست او ر ناروا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook