حکومت کو چند دن باقی رہ گئے مگر بائی بالا یونین کونسل شیرگڑھ کا پانچ سالوں میں بھی ٹرانسفارمر نہ لگ سکا۔ گاؤں کے لوگوں نے چندہ کر کے نعیم سخی کو با ر بار اس کے وعدوں پر ہار پہنائے اور ساتھ شکریہ ادا کیا مگر سب جھوٹ نکلا۔ کیپٹن صفدر ایم این اے نے بھی بار بار 100کے وی کاٹرانسفارمر دینے کا وعدہ کیا حکومت ختم ہوتے ہی عوام کے سامنے حقائق نامہ پیش کیا جائے گا۔مگر آج تک جتنے بھی کام ہوئے کسی ایم این اے یا کسی ٹاؤٹ نے اپنی جیب سے پیسے لگا کر کیے یا ہمارے ٹیکس کے پیسے تھے۔ گاؤں کے لوگوں نے ٹاؤٹوں سے ہوشیار رہنے کی عوام سے اپیل کی ہے اور سارے حلقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ یہ سب لوگ جھوٹے ہیں۔کس نے کتنا پیسا کھایا اور روڈ کس کھاتے میں بنا ۔یہ سب بعد میں بتایا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook