تورغرمیں کمشنرہزارہ اکبرخان کی کھلی کچہری
تورغرمیں کمشنرہزارہ اکبرخان کی کھلی کچہری میں لوگوں نے بجلی ،روڈز،پانی اوردیگر مسائل پیش کردئیے،کمشنرنے کئی مسائل کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری کردئیے ،اورکہاکہ تورغرکیلئے بجلی کا132KVگرڈسٹیشن منظورہوچکاہے جس کے قیام سے پورے علاقہ میں بجلی مسائل کاآزالہ ہوجائیگا،کمشنرہزارہ اکبرخان نے گزشتہ روزتورغرمیں جدباء میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجس میں ڈی سی تورغرپرویزخان،ڈی پی اوسردارخان دیگرمتعلقہ محکموں کے آفسران بھی موجودتھے،جبکہ عمائدین علاقہ نے بڑی تعدادمیں کھلی کچہری میں شریک ہوکرعلاقے کے مسائل بیان کئے ،کئی شکایات بھی سامنے آئیں،کمشنراکبرخان نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،تورغرمیں بھی وفاقی ،صوبائی اورمقامی حکومتیں علاقائی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،تورغرمیں بجلی مسائل کے حل کیلئے جدباء میں 132kvکاگرڈسٹیشن منظورہوچکاہے جلداس پرکام شروع ہوجائیگا،اس گرڈکی تعمیرسے تورغرمیں بجلی مسائل کاہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا،کمشنرنے بعض مسائل کے آزالہ کیلئے فوری احکامات بھی جاری کردئیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook