اوگی بارایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمدخان ایڈوکیٹ نے اوگی میں نوجوان عادل کے قتل کے خلاف سارادن اوگی بازار،مانسہرہ روڈبند،فائرنگ ،شیلنگ،تھانہ ڈی ایس پی آفس پرپتھراؤکے باوجودڈی پی اومانسہرہ کے اپنے دفترسے باہرنکلنے کی زحمت گوارانہ کرنے پر سخت غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے ڈی پی اومانسہرہ ربنوازخان کوفوری تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے، گزشتہ روزاجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف نوجوان عادل کوبے دردی سے قتل کیاگیا،عوام سراپااحتجاج اورگولی چل رہی تھیں،ماحول کشیدہ سوگوارتھا، مگرڈی پی اونے دفترسے باہرنکلنے کی بھی زحمت گوارانہیں کی،جس سے ڈی پی اومانسہرہ کی اس واقعہ میں ناقص کارکردگی کھل کرسامنے آگئی ہے،ضلع پولیس کاسربراہاگر30منٹ کی مسافت طے کرکے معاملات حل کرنے نہیں آسکتا،تواسے اتنی اہم پوسٹ پررہنے کاکوئی حق نہیں ہے، انہوں نے مذکورہ ڈی پی اوکے تبادلے اورمانسہرہ میں کسی متحرک ،فعال ڈی پی اوتعینات کرنے کامطالبہ کیاہے،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top