انوسٹی گیشن انچارج تھانہ اوگی انسپکٹرجہانزیب خان نے کہاہے کہ مقتول عادل کے لواحقین کے جس دن اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے تو صدیق اکبرکوبھی عادل قتل کیس میں باقاعدہ نامزدکرلیاجائیگا،پولیس کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے،ہم نے اللہ تعالی کوبھی جواب دیناہے،
پولیس تفتیش کامقصدمقتول کے لواحقین کوانصاف کی فراہمی ممکن بناناہے،اس ضمن میں کسی غفلت کوتاہی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،مقتول کے والدین کی اتوارکے روز پریس میں کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کی بابت استفسار پرانسپکٹرجہانزیب خان نے بتایاکہ پولیس کوبھی پتہ ہے کہ ایک نوجوان کاقتل ہواہے، تفتیش کامقصدسچ سامنے لاناہے،مقتول کے لواحقین کوانصاف دینے کیلئے کوشاں ہیں،مدعیان نے پہلے ملزم صدیق الرحمن اوراسکے والدثواب کوکیس میں نامزدکیا،ایک نامعلوم پربھی دعوی کیا،پولیس نے انکے رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کوگرفتارکیا،ایک ملزم صدیق نے پولیس کے بعدعدالت میں بھی بیان دیکرجرم کااعتراف کیاآلہ قتل بھی برآمدہوچکاہے،ملزم کے والدثواب تین روزہ ریمانڈپرہے،ہفتے کے روزمقتول کے لواحقین دوبارہ تھانہ میں آئے اورموقف اختیارکیاکہ ملزم ثواب کابڑابیٹاصدیق اکبربھی اس کیس میں ملوث ہے، تاہم انہوں نے پیرکے دن بیان ریکارڈکرنے کاکہاتھا،پولیس کی جانب سے کوئی قدغن یاپابندی نہیں ہے، وہ جب بھی اپنابیان ریکارڈکرائیں گے تو انکے بیان کی روشنی میں صدیق اکبرکوبھی مقدمہ میں ملزم نامزدکرلیاجائیگا،پولیس کی جانب سے اسحوالے سے کوئی مسئلہ یارکاوٹ نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook