صدر ایوان تجارت سربلند خان اور مسلم لیگ ن سٹی صدر نصیر تنولی نے گرڈ سٹیشن انچارج صلاح الدین سے ملاقات کی اور اوگی میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ پر تحفظات سے آگاہ کیااور رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی غیر اعلامیہ کم از کم کرنے کی تلقین کردی ،گرڈ اانچارج صلاح الدین نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ شیڈول کے مطابق صرف پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے فورس لوڈ شیڈنگ اس میں شامل نہیں ہوگی، جب گرڈ اوور لوڈ ہوگا توفورس لوڈ شیڈنگ مجبوری ہے ،انہوں نے ہر فیڈر پر پانچ پانچ گھنٹوں کا شیڈول بھی سربلند خان ،نصیر تنولی کے حوالے کیا اور کہاکہ انشاء اللہ شیڈول کیمطابق لوڈ شیڈنگ کی جائیگی،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top