یوسی بیلیاں سے سابق ممبرضلع کونسل محمدسلیم خان آف رشیدہ نے میڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے،جن لوگوں کے اثاثے برطانیہ ،گھرلندن ،دبئی میں ہیں ،علاج امریکہ میں کراتے ہیں، دولت سوئیزلینڈکے بنکوں میں جمع کی ہے،انہیں پاکستان میں سیاست اورقیادت کاکوئی حق نہیں پہنچتاہے جب تک قوم ایسے مسلط شدہ لوگوں سے نجات حاصل نہیں کرے گی،اسوقت تک ملک میں حقیقی صالح قیادت اورانصاف کے نظام کاقیام مشکل ہے، پاکستان بیس کروڑغیرتمندلوگوں کاملک ہے،لیکن چندخاندانوں نے دولت اوراثرورسوخ کی بنیادپرساراسسٹم یرغمال بنارکھاہے،جس کی وجہ سے صحیح جہوریت بھی نہیں پنپ سکی جبکہ ترقی کاپہیہ بھی جام کیاہواہے،عام آدمی تک ترقی کے ثمرات تک پہنچنے نہیں دئیے جارہے ہیں،حکمران طبقہ کوعام آدمی کے مسائل کاعلم ہی نہیں ہے،عمران خان پوری قوم کیلئے امیدکی کرن ہیں،یہ عمران خان کی جدوجہدکاثمرہے کہ آج قومی دولٹنے والوں کیلئے جیلیں تیارہورہی ہیں،کرپٹ لوگ قانون کے شکنجے میں پھنس رہے ہیں،شفاف احتساب کاعمل جاری رہاتو سیاستکے نام پرلوٹ مارکرنے والوں کاٹھکانہ اڈیالہ جیل بنے گا،انہوں نے ا لیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی جمہوری نظام کے خلاف گہری سازش اورچوروں لٹیروں کوبغیرکسی رکاوٹ اسمبلی پہنچانے کے مترادف قراردیااورمطالبہ کیاکہعدالت اعظمی سابقہ نامزدگی فارم بحال کرے،تاکہ کرپٹ عناصرکااسمبلی میں داخلہ کسی حدتک روکاجاسکے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بھی کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کی سازش کی ہے،نئے فارم کامقصدٹیکس چوروں،اثاثے چھپانے والوں کوبغیرکسی رکاوٹ اسمبلی تک رسائی کاآسان راستہ فراہم کرناہے،سیاست میں پیسے کے عمل دخل نے پہلے ہی جمہوریت اورپارلیمان کوچندجاگیرداروں ،سرمایہ داروں ،کارخانہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہے،نئے نامزدگی فارم سے عام آدمی کیلئے قابلیت پراسمبلی پہنچناخواب ہی بن جائیگا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook