ضلع مانسہرہ میں متحدہ مجلس عمل میں شامل دونوں بڑی جماعتوں جے یوآئی اورجماعت اسلامی میں ضلع کی قومی کی 2اورصوبائی کی 5نشستوں کی تقسیم کے فارمولے پراختلافات شدت اختیارکرگئے،نشستوں کی تقسیم کیلئے بلائے گئے اجلاس ناکام ہوگئے،معاملات صوبائی قیادت کے پاس پہنچ گئے،بعض نشستوں پردونوں جماعتوں کاایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے خدشات بھی پیداہوگئے جماعت اسلامی نے PK31مانسہرہ شہرکی نشست کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے14صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات PK33/PK32بھی جماعت اسلامی کوٹے میں دینے کامطالبہ پیش کردیا،مذکورہ تینوں حلقوں پرتینوں جماعتوں کے پاس مضبوط امیدوارہونے کے سبب فیصلہ کرنامشکل ہوگیا، جماعت اسلامی نے این اے13،PK34/PK30پرجے یوآئی کاحق تسلیم کرلیا،لیکن PK33/PK32سے جماعت اسلامی کسی صورت پیچھے ہٹنے کے موڈمیں فی الوقت نظرنہیں آرہی ہے،جس سے معاملات سلجھنے کی بجائے مزیدالجھ گئے،نئی حلقہ بندیوں نے دونوں جماعتوں کی انتخابی حکمت عملی کیلئے اقدامات کوشدیددھچکاپہنچایاہے،اسوقت PK32میں دونوں جماعتوں کے تنازعہ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ 2013کے الیکشن میں پی کے57سے کامیاب ممبرحاجی ابرارحسین تنولی نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ کیلئے اپنی سابقہ جماعت قومی وطن پارٹی کوچھوڑا،جسکی پاداش میں مفت میں انہیں اسمبلی مد ت پوری ہونے سے چندروزقبل ڈی سیٹ بھی ہوناپڑا،نئی حلقہ بندیوں نے حاجی ابرارحسین تنولی کاآدھاحلقہ PK32میں دھکیل دیاہے،حاجی ابرارحسین تنولی نے وہاں مہم بھی شروع کررکھی ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ PK32سے ایم ایم اے کاٹکٹ حاجی ابرارحسین تنولی کوملے،مگراسی حلقہ میں جے یوآئی کے مفتی کفایت اللہ اورسابق وزیرحبیب تنولی کابھی بسیراہے،جمعیت ایم ایم اے کاٹکٹ ان میں کسی ایک کودیناچاہتی ہے،اسی طرح تحصیل اوگی دربندپرمشتمل نیاحلقہ PK33 جہاں جماعت اسلامی کی تحصیل حکومت قائم ہے،جماعت اسلامی اس حلقہ سے اپنے نائب تحصیل ناظم قاضی زاہداللہ شاہ کوایم ایم اے کاٹکٹ دلواناچاہتی ہے،،مگراسی حلقہ میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی مفتی ناصرمحمودبھی آتے ہیں جومولانافضل الرحمن کے پرسنل سیکرٹری مفتی ابرارکے چھوٹے بھائی ہیں،انکااستدلال یہ ہے کہ مفتی ناصرمحمودماضی میں مضبوط امیدواررہے ہیں،ایم ایم اے کاٹکٹ انکاحق ہے،این اے 14کیلئے جماعت اسلامی کاموقف ہے کہ یہ سیٹ ہمیشہ سے جماعت اسلامی کوٹے میں رہی ہے،لہذاٹکٹ جماعت اسلامی کوٹہ سے حاجی ابرارحسین تنولی کوملناچاہے،جبکہ جمعیت کی خواہش ہے کہ مفتی کفایت اللہ اس حلقے سے جے یوآئی کوٹہ پرایم ایم اے امیدواربنے ،تاکہ PK32میں انکااورحبیب تنولی کاآپس کاپھڈاختم ہوسکے۔اطلاعات کے مطابق ایم ایم اے ضلع مانسہرہ ٹکٹوں کافارمولہ طے کرنے پراتفاق رائے پیدانہیں کرسکی ہے،دونوں جماعتیں اپنے اپنے موقف پربدستورڈٹی ہوئی ہیں،جسکی وجہ سے فیصلہ کااختیارصوبائی قیادت کومل گیاہے،لیکن خلاف توقع فیصلہ آنے کی صورت میں بعض حلقوں میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہونابھی خارج ازامکان نہیں ہے،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook