گوجربرادری نے اوگی میں منعقدہ گرینڈجرگہ میں عادل قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کودودن کی مہلت دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگرملزم گرفتاراورمبینہ نانصافی کے مرتکب پولیس اہلکاروں،ڈاکٹرکے خلاف قانون کے مطابق ایکشن نہ لیاگیاتوپرامن احتجاج کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کادووازہ بھی انصاف کیلئے کھٹکھٹانے سے گریزنہیں کرینگے،اس سلسلے میں مقامی ہوٹل اوگی میں گرینڈجرگہ منعقدہواجسمیں دیگرافرادکے علاوہ گوجرقوم کے لوگوں اورمقتول کے لواحقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،جرگہ سے خطاب میں حلقہ PK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی سردارشہزادحیدر،نائب ناظم معروف،گل نواز،لیاقت زمان گجر،حاجی ولی رحمن اوردیگرمقررین نے خطاب میں کہاکہ ایک طرق گاؤں عباس بانڈہ میں نوجوان عادل کوبے دردی سے قتل کیاگیا،دوسری طرف پولیس،ڈاکٹرنے لواحقین کواطلاع دئیے بغیرپوسٹ مارٹم کیا،جس پراحتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پرالٹاتشدداورشیلنگ کی،ہمارامطالبہ ڈاکٹراورپولیس کے خلاف کاروائی تھاجوپورانہیں کیاگیا،جبکہ مرکزی ملزم صدیق اکبرکوبھی گرفتارنہیں کیاگیا، اس موقع پرآٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ،جوتمام مطالبات کے حوالے سے پولیس ،انتظامیہ سے ملاقات کرے گی،مطالبات پرعملدرآمدنہ کیاگیاتوپرامن احتجاج بھی ہوگا،سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرینگے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook