اوگی کے نوجوان عادل قتل کیس میں نامزدایک ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کااعتراف کرلیا،عدالت نے اعتراف جرم کر نے والے ملزم صدیق کوجوڈیشنل ریمانڈپرجیل بھجوانے کاحکم دیدیاجبکہ ملزم کے والدملزم ثواب خان کوتین روزہ جسمانی ریمانڈپرانوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق نوجوان عادل ساکن عباس بانڈہ کے قتل میں نامزدملزمان کمسن صدیق اوراسکے والدثواب خان کوگرفتاری کے بعدہفتہ کے روزسینئرسول جج سیدزاہدشاہ کی عدالت میں پیش کیاگیا،جہاں کمسن ملزم نے فائرنگسے نوجوان عادل کے قتل کااعتراف جرم کرلیا،جس پرعدالت نے ملزم صدیق کوجیل بھجوادیا،جبکہ ملزم کے والدثواب کاتین روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرکے انوسٹی گیشن پولیس اوگی کے حوالے کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook