اے این پی رہنماء اورحلقہ PK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی
محبت خان حسن زئی نے میڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ جاگیردار،وڈیرے ،سرمایہ دارغریبوں کی خدمت نہیں کرسکتے،وہ ممبری اپنے رعب دبدبہ اورسٹیٹس برقراررکھنے کیلئے لیتے ہیں،الیکشن جیت کرکسی کاٹھکانہ اسلام آباد،پشاور،ایبٹ آبادہوتاہے ،کوئی مانسہرہ میں اتواراورجمعہ بازارلگالیتاہے،غریب ان کے در پرجائیں تو دن کوسوئے رہتے ہیں،عوام ایسے لوگوں کومستردکرکے جاگتی آنکھوں کے ساتھ سیاست اورخدمت کرنے والوں کو2018کے الیکشن میں ووٹ دیں،جب تک غریب اپنے اندرسے متوسط طبقے کانمائندہ منتخب نہیں کرینگے اسوقت علاقہ کھبی ترقی نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ ہم غریب ضرورہوں لیکن عزم جوان اورحوصلے بلندہیں،خداکے فضل سے غریب لوگ جوق درجوق ہمارے قافلے کاحصہ بن رہے ہیں،ممبری کے بغیربھی عوام کی اپنی استطاعت سے بڑھ کرخدمت کررہے ہیں،ہمیشہ ہرمظلوم کاساتھ دیا،ہرظالم کوللکاراہے،عوام نے نمائندگی کاموقع دیاتوانشاء اللہ بھرپورخدمت کے ذریعے علاقہ کی تقدیربدل دینگے،انہوں نے کہاکہ PK33تحصیل اوگی دربندنیاحلقہ بناہے،عوام ان لوگوں کوجھانسے میں ہرگزنہ آئیں جودن کوبھی سوئے رہتے ہیں،خدمت ایسے لوگوں کی بس کی بات ہی نہیں ،سونے والوں کوسویارہنے دیں،اس دفعہ ہماراساتھ دیں،جاگتے لوگ کامیاب ہونگے توانشاء اللہ قوم کی تقدیربدلے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top