تورغر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ،سابق تحصیل ناظم ممبر تحصیل کونسل جدباء مولانا عبدالقدیر نے PK35تورغر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مخالفین کو عبرتناک شکست دیکر تورغر کو حقیقی میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کاعہد کر لیا،مولانا عبد القدیر کا تعلق جے یوآئی سے ہے اور جدباء تورغر کے تحصیل کے ایک سال ناظم بھی رہے ہیں اور ان کی کاوشوں سے تحصیل کونسل جدباء کروڑروپے کے ترقیاتی منصبوبوں پر عمل در آمد ہوا ،میڈیا سے گفتگو میں تحصیل ناظم مولانا عبدالقدیر نے بھی میں اپنے ساتھیوں ،برادری ،جنبے کے اصرار پرPK35تورغر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے اور انشاء اللہ مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے تورغر کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کروں گا،انہوں نے کہاکہ میرے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تورغر کے عوام متوسط طبقے مجھے کامیاب کرکے ایک نیا انقلاب لائیں گے ،مولانا عبدالقدیر نے کہاکہ میں اپنے جنبے ،برادری ،ساتھیوں کے اصرار پر میدان میں آیا ہوں اور تحصیل کونسل جدباء کے اکثریت ممبران نے بھی میری بھرپور حمایت او ر ساتھ دینے کا عہدکیا ،انہوں نے کہاکہ تورغر کے عوام باشعور اور جرات مند ہیں اور انشاء اللہ اب کی بار کی کسی دلفریب نعروں ،تقاریروں میں نہیں آئیگی اور پی کے35سے مجھے کامیاب کرکے حقیقی معنوں میں تورغرکی ترقی کی بنیادرکھیں گے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook