پی کے 35تورغر سے جے یو آئی کے امیدوار شوکت خان نے کہاہے کہ
میرے بھائی سابق صوبائی وزیر نمروز خان کی تورغر کے عوام کیلئے خدمات ہیں ،تورغر کو ضلع کا درجہ ،اربوں کا پیکنج ،ہزاروں ملازمتیں دیکر تورغر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور انشاء اللہ نمروز خا ن کے مشن کی تکمیل کیلئے انشاء اللہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، جے یوآئی قائدین ،علمائے کرام ،کارکنان اور اے این پی کے نظریاتی ساتھی ہمارے ساتھ ہیں میں سب کا مشکور ہو ں ،یہ الیکشن صرف میرا نہیں بلکہ یہ پورے تورغر کے عوام کا ہے آپ ہمارے دست و بازو بنیں اور نمروز خان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمارا ساتھ دیں ،انخیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینکڑوں افراد کے جلوس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ،اس موقع پر جے یو آئی ضلع امیر ذاکر اللہ،مولانا سعید الرحمن ،قاری رشید احمد،مولانا صدیق اللہ ،مولانا شیرزادہ ،مولانا اعظم اللہ ،مولانا حسن زادہ ،مولانا احمد الحق، مفتی صفی اللہ خٹک، اے این پی رہنماء جمیل شاہ ،عارف شاہ ،سابق ضلعی صدر اقبال زیب خان ،یاروز خان ،شاہد خان اور دیگر بھی موجودتھے،اس موقع پر مفتی صفی اللہ خٹک نے کہاکہ شوکت خان نہ صرف ایم ایم اے بلکہ اے این پی کے نظریاتی ورکرز کا متفقہ امیدوار ہے ،آج کا یہ جمع غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ شوکت خان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عید الفطر کیساتھ ساتھ شوکت خان کی کامیابی کی مبارکباد آج ہی میں سب کی پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ تورغر کے عوام غیرت مند ،جرات مند ہیں اور وہ اپنے فیصلے مشر ولی خود کر سکتے ہیں اور باہر کے کسی فردکو اپنی مشر ولی نہیں دے سکتے ،تورغر کی قوم نے تو باہر کی لوگوں کی مشر ولی کی ہے لیکن باہر کے لوگوں نے کھبی تورغر کے لوگوں کی مشر ولی نہیں کی ،آ ج یہ واضح ہوگیا کہ آج رمضان ،سخت گرمی میں لوگ خود اپنی مرضی سے سینکڑوں کی تعداد میں یہاں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج شوکت خان کی یقینی کامیابی دیکھ کر مخالفین پروپیگنڈے کررہے ہیں وہ جتنا زور لگا دیں کامیابی شوکت علی خان کی ہوگی ۔شوکت خان نے کہاکہ سابق صوبائی نمروز خان کی ہمیشہ خواہش تھی کہ تورغر کا شمار بھی ترقیافتہ اضلاع میں ہو اور اس کے نوجوان بھی ڈاکٹر ،انجینئر ،آفیسرز بنیں اور آگے آکر تورغر کا نام روشن کریں اور انشاء اللہ میں اپنے بھائی کے مشن کے تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا،انہوں نے کہاکہ ہم تورغر میں اپنی مشرولی کر سکتے ہیں اور اپنے فیصلہ بھی کرسکتے ہیں ،باہر کے لوگ تورغر کی مشر ولی نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہاکہ تورغر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر نمروز خان کے مشن خوشحال ،ترقیافتہ تورغر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کروں گا،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook