گاؤں بائی بالا کا بجلی ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ ہوگیا جس سے پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا ،شدید گرمی اور رمضان المبارک میں ٹرانسفارمر جلنے سے لوگ اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہوگئے ہیں ،کیپٹن صفدر نے اپنے حلقہ میں اربوں روپے کے کام کیے ہر گاؤں کا ٹرانسفارمر اپ گریڈ کیا مگر بائی بالا گاؤں کیلئے نعیم سخی سے بار بار مطالبوں کے باوجود کیپٹن صفدر گاؤں بائی بالا کیلئے ٹرانسفارمر مہیا نہ کر سکے،گاؤں بائی بالا یوسی شیرگڑھ کے لوگوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمارا 50کے وی کا ٹرانسفارمر جو پہلے بھی اوور لوڈ تھا اور کئی بار اس کی کوئلیں جلیں ہم نے کیپٹن صفدر اور نعیم سخی تنولی سے بائی بالا کیلئے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کا کئی بار مطالبہ کیا مگر ہمارے مطالبے پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا گزشتہ روز ہمارا اوور لوڈ ٹرانسفارمر پھر جل کر ناکارہ ہوگیا ،انہوں نے ایکسین مانسہرہ سے بائی بالا کیلئے فوری طور پر نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی بجلی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top