اوگی تحصیل کے اندرعدلیہ موجودہونے کے موجوداس تحصیل کے صوبائی حلقہ PK33کاریٹرننگ آفیسرمانسہرہ میں مقررکرنے پرسیاسی وسماجی حلقوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمانسہرہ سے اسکانوٹس لیکراوگی کاریٹرننگ آفیسراوگی میں بٹھانے کامطالبہ کیاہے،اس سلسلے میں حلقہ PK33سے امیدوارصوبائی اسمبلی نائب تحصیل ناظم اوگی
قاضی زاہداللہ شاہ اوردیگرسیاسی وسماجی شخصیات میڈیاسے گفتگومیں کہاکہاوگی مانسہرہ کے بعدضلع کی سب سے بڑی تحصیل ہے،لیکن ہرمعاملے اس کونظراندازکیاجاتاہے،2018کے عام انتخابات کیلئے مانسہرہ کے صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرمانسہرہ ،بالاکوٹ کے صوبائی حلقہ کاریٹرننگ آفیسربالاکوٹ میں ہے مگراوگی کے صوبائی حلقہ کیلئے ریٹرننگ آفیسرکومانسہرہ بٹھادیاگیاہے،جوکہ قرین انصاف نہیں،اس سے امیدواروں کومعمولی معمولی کاموں کیلئے انتہائی دقت کاسامناکرناپڑے گا،اوگی میں مستقل عدالتیں25سال سے موجودہیں،کئی سالوں سے اوگی /تورغردونوں کیلئے عدالتیں اوگی میں کام کررہی ہیں،مانسہرہ سے ہی ریٹرننگ آفیسرمقررکرناہے تواسے بھی الیکشن معاملات کیلئے عارضی طورپراوگی میں دفتردیکرنشانات کی آلاٹ منٹ تک یہاں پرہی کام چلایاجائے،تاکہ اچھے خوشگوار ماحول میں الیکشن کاعمل پایہ تکمیل کوپہنچ سکے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top