وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں لوڈشیڈنگخاتمے کے واضح احکامات کوجوتے کی نوک پررکھ کرواپڈاسب ڈویژن اوگی نے اوگی ،شمدھڑہ،شیرگڑھ ،دلبوڑی،کروڑی،دربند،بانڈی شنگلی میں غیراعلامیہ
بجلی بندش سے لوگوں کاجینامحال کردیا اورروزانہ گھنٹوں غیراعلامیہ بجلی بندکرکے لوگوں کی خوب بدعائیں لے رہے ہیں ناظم ویلج کونسل شیرگڑھ اعجازاحمد نے واپڈاکی اس اندھیرنگری چوپٹ راج پرشدیداحتجاج کیاانہوں نے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ حکومت کے اعلان کے مطابق لوڈشیڈنگ ختم ہے ،یہاں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر جبکہ ریکوری سو فیصد ہے مگر واپڈا او گی کے کرتا دھرتا اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اورآئے روزغیراعلامیہ بجلی بندکی جاتی ہے،لوگ رمضان المبارمیں شدیدگرمی میں لو ڈ شیڈنگ کے عذاب میں عوام جھیلنے پر مجبور ہیں واپڈاوالے پہلے تو کسی کا نمبر اٹینڈ نہیں کرتے غلطی سے اگرنمبر اٹینڈ بھی کر لیں تو بجلی بندش کے سو بہانے کر دیتے ہیں،انہوں نے چیف ایگزیکٹیوپیسکو،ڈی سی مانسہرہ اوراے سی اوگی سے اس کا نوٹس لینے اور واپڈا اوگی کا قبلہ درست او ر ناروا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger Facebook