جے آئی یوتھ ضلع مانسہرہ کے نائب صدر
سید الحسن شاہ کو الخدمت فاؤنڈیشن PK33کا صدر منتخب کر دیا گیا ،سید الحسن شاہ کا شمار جماعت اسلامی ،جے آئی یوتھ کے متحرک ،جذبہ خدمت سے سر شار نوجوانوں میں ہوتاہے ،تفصیلات کے مطابق غلام اکبر شمس جماعت اسلامی سب ذون امیر اور پی کے33امیر لیاقت کاکا ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ظہور احمد کی مشاورت سے الخدمت فاؤنڈیشن PK33کا صدر منتخب کر دیا گیا ،سید الحسن شاہ نے اپنی تقرری کو اپنے اعزاز قرار دیا اور کہاکہ غریب عوام کی خدمت فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلاکر اپنی قائدین کے توقعات پر پور ااتر نے کی کوشش کروں گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top