پی کے 33سے امیدوارصوبائی اسمبلی
سفیرتنولی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت نوابوں،خانوں کے بس کی بات نہیں ،انہوں نے خدمت کرنی ہوتی ،توماضی کے پچیس سالوں میں اقتدارمیں ہوتے ہوئے کرلیتے،ہم خودبھی عوام میں سے ہیں ،عوام کے مسائل کابخوبی علم ہے اورخداکے فضل سے گزشتہ پانچ سالوں میں میرے والدمیرے والدحاجی ابرارحسین تنولی نے اتنے کام کئے ہیں کہ تاریخ میں مثال نہیں ملے گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے گاؤں رشیدہ میں دی گئی افطارپارٹی سے خطاب میں کیا،جس سے چیرمین روشن زمان نے بھی خطاب کیا،جبکہ طاہرلالہ بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ میری نیت صاف جذبہ جواں ہیں میں اللہ تعالی سے ہمیشہ دعاکرتاہوں کہ اگرمیری سوچ عزائم ٹھیک ہیں،قوم کی خدمت کرسکتاہوں تومجھے کامیاب کرنا،تاکہ میں غریبوں کی بے لوث خدمت کافریضہ انجام دے سکوں،آپ لوگوں نے جس طرحمیری عزت افزائی کی ہے،اس کوکھبی فراموش نہیں کرسکتا،میری سیاست عوام کی خدمت ہے،آپ لوگوں کے دعاؤں تعاون اورووٹ سے انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی،بڑے بڑے دعوے نہیں کرتا،مگرخداوندتعالی نے کامیابی نصیب کی توانشاء اللہ عوام کوپتہ چل جائیگا،کہ خدمت کیاہوگی،کیسے کی جاتی ہے،

ایک تبصرہ شائع کریں Blogger

 
Top